(24 نیوز)پاکستان اور چین نے افغانستان تک سی پیک کو وسعت دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،سی پیک کو 10 سال مکمل، متعلقہ منصوبوں پر اعلیٰ معیار کی ترقی جاری رہے گی، سی پیک کے تحت ریلوے مین لائن ون منصوبہ کی اہمیت کا ادراک، جلد مکمل کیا جائے گا،کراچی سرکولر ریلوے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کا اعلامیہ جاری کردیاگیا، دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ چن گانگ نے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کیا،وزرائے خارجہ نے اسلام آباد میں پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارے میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا
ترجمان کے مطابق پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں سیاسی، اقتصادی، دفاعی سلامتی، تعلیم اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا، پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام ایشوز کا جائزہ لیا گیا، پاک چین سٹریٹیجک مذاکرات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ صنعتی تعاون میں وسعت کیلئے پاک، چین فریم ورک معاہدہ کیا جائے گا، سی پیک میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، ہر ایک کیلئے فوائد بڑھانے جائیں گے،پاکستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کیلئے چین کے تعاون پر اظہار تشکرکیا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون سے اغوا کے بعد زیادتی، 2 پولیس اہلکار گرفتار
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ علاقائی سماجی و اقتصادی ترقی، ربط، خوشحالی کیلئے پرامن اور مستحکم افغانستان ناگزیر ہے، ایک پرامن، مستحکم، خوشحال اور متحد افغانستان ہی پرامن ہمسایہ،دہشتگردی کے خلاف لڑ سکتا ہے،عالمی براداری، افغانستان کو مسلسل امداد، تعاون فراہم اور اثاثے غیر منجمد کرے،افغانستان کے عوام کیلئے انسانی اور اقتصادی امداد جاری رہے گی۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ پاکستان اور چین کا افغانستان تک سی پیک کو وسعت دینے کا اصولی فیصلہ کیاہے،سی پیک کو 10 سال مکمل، متعلقہ منصوبوں پر اعلیٰ معیار کی ترقی جاری رہے گی،سی پیک کے تحت ریلوے مین لائن ون منصوبہ کی اہمیت کا ادراک، جلد مکمل کیا جائے گا، کراچی سرکولر ریلوے، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، آئی ٹی، قابل تجدید توانائی منصوبے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کرکٹر کی اہلیہ پر 2 افراد کا حملہ،پھر کیاہوا؟ بڑی خبر آگئی