(محی الدین) پاکپتن میں ملازمت سے انکار محنت کشوں کا گناہ بن گیا، زمیندار نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش خاندان پر مبینہ تشدد کیا جس کے نتیجہ میں ایک محنت کش جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔
زرائع کے مطابق پاکپتن میں ملازمت سے انکار پر زمیندار نے ساتھیوں کے ہمراہ محنت کش خاندان پر مبینہ تشدد کیا، زمیندار کے بے ایمانہ تشدد کے نتیجہ میں ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے، ملزمان کے تشدد سے جاں بحق ہونے والے محنت کش کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی ہے، زمیندار ساتھیوں کے ہمراہ رات بھر محنت کش خاندان کو باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس ایچ او ٹنڈوجام کی نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش
پولیس ترجمان کے مطابق اس افسوس ناک واقعہ پر ڈی پی او طارق ولائیت نے نوٹس لے کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، پولیس تھانہ صدر نے مرکزی ملزم سرفراز اور علی احمد کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کی گاڑی سے مقتول کی بیوہ عائشہ بی بی کو بھی باز یاب کروا لیا، پولیس نے زخمیوں اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔