(محمد حسن) سی ٹی ڈی حیدرآباد نے مٹیاری میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی حیدرآباد نے مٹیاری کے علاقے میں کارروائی کی، بروقت کارروائی کے باعث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار دہشت گرد دریا خان سے اسلحہ , گولیاں , نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور 555 گرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمت سے انکار محنت کشوں کا گناہ بن گیا، زمیندار نے ظلم کی انتہا کر دی
ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اسلحہ بارود کی ترسیل کرتا ہے, گرفتار دہشت سنگین وارداتوں میں مطلوب ہے, اس کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں۔