پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم

May 06, 2024 | 10:49:AM

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو ہسپتال منتقل کرنے یا گھر کو سب جیل قرار کی درخواست منظور کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ پرویز الہٰی کی عمر 78 سال ہے، علاج سے متعلق معاملہ بھی دیکھ لیں،عدالت نے کہا کہ وزارت داخلہ 15 دن میں پرویز الہٰی کو ہاؤس اریسٹ کا پروسیجر مکمل کرے۔


 
 
 
 
 

مزیدخبریں