ڈالر سستا , سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

May 06, 2024 | 11:01:AM

(24 نیوز)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا، کاروباری  ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک تبادلے میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 21 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب  سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گندم درآمد سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی آج وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 834 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 736 پر آ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 71 ہزار 902 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں