(راؤ دلشاد) ماڈل ٹاؤن لاہور میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں گندم خریداری سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گندم کی خریداری کے بحران پر پارٹی اجلاس ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ جیتنے پر کھلاڑیوں کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعامی رقم کون دے گا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا
اجلاس میں پنجاب میں گندم کی خریداری کے حوالے سے پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور گندم کی خریداری کے لیے حتمی پالیسی کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 11 مئی کو مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، 11 مئی کو پارٹی اجلاس میں قائد نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے حوالے سے قرار دار پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینر رہنما خواجہ صدر رفیق کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کی قرارداد پر بھی مشاورت کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے جس کے باعث وہ پارٹی اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔