(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) منگل کے روز اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ کونسا ہے؟ جسٹس منصور علی شاہ کھل کر بول پڑے
صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرم اورخشک رہے گا تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم خشک رہے گا، میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
آج کے درجہ حرارت
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، علاوہ ازیں موہنجودہڑو اور دادو میں 45ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔