شہلا رضا صدر پی ایچ ایف کے عہدے سے مستعفی ہو گئیں

May 06, 2024 | 19:18:PM

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔
انکا کہنا تھا کہ 27 اپریل 2024 کو ہی بطور صدر پی ایچ ایف استعفیٰ دے دیا تھا، اپنا استعفیٰ منسٹر آئی پی سی احسن اقبال اور رانا مشہود کو بھجوا دیا ہے،انہوں نے بتایا کہ پی ایچ ایف کانگریس کو بھی اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔
 شہلا رضا کا کہنا تھا کہ حکومتی اجلاس میں جو وعدے کئے گئے تھے اس پر عمل نہیں کیا گیا، جو بات اجلاس میں طے ہوئی اس کو اہمیت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں کیمپ ایک کرنے کی بات کو تسلیم کیا تاکہ ٹیم ملائیشیاجاسکے،پی ایچ ایف کے معاملے کے حل کےلئے کمیٹی بنانے کا کہا گیا، وہ نہیں بنائی گئی، حیدر حسین کو بطور سیکرٹری کام کرنے کا کہا گیا لیکن اس پر عمل نہیں کرواسکے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے آئین اور قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں، اجلاس میں بھی ہم سب نے استعفیٰ دینے کی بات کہی تھی۔ اجلاس میں ہمیں استعفیٰ دینے سے روکا گیا کہ آپ کی باتیں تسلیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

مزیدخبریں