ایف آئی اے کی بروقت کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

May 06, 2024 | 22:11:PM

(عرفان ملک) ایف آئی اے سرگل لاہور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث تھے، گرفتار ملزمان میں عثمان احمد اور خاتون شامل ہیں، ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا بچہ کیوں پیدا کیا جو۔۔۔طعنوں سے تنگ بیوی نے شوہر کو عمربھر کا روگ دیدیا

ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزم عثمان احمد نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو کینیڈا اسٹڈی ویزے پر بھجوانے کے لئے لاکھوں دوپے بٹورے، ملزم نے مجموعی طور پر 11 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ خاتون ملزمہ نے سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 5 لاکھ روپے بٹورے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان متاثرین کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے، ملزمان پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں