کورونا سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے،567 نئے کیسز رپورٹ

Nov 06, 2021 | 09:37:AM

(24نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان میں کورونا سے مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 567 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46918 ٹیسٹ کیے گئے ۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28518 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزار 240 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22852 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 445 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 24 ہزار 870 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فلم انڈسٹری کے سپر سٹار کی اچانک موت 10 مداحوں کی جان بھی لے گئی

مزیدخبریں