بیوٹی پارلر جانیوالی دو سگی بہنیں اور کزن درندگی کا نشانہ بن گئیں

Nov 06, 2021 | 09:43:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں بیوٹی پارلر جانیوالی3 لڑکیوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کے والد نے بتایا ہے کہ بیٹیاں اور بھانجی 2 نومبر کو کام سیکھنے بیوٹی پارلر گئی تھیں، کافی دیر ہونے پر جب نہیں آئیں تو میں بیوٹی پارلر گیا، بیوٹی پارلر سے پتہ چلا کہ لڑکیاں وہاں نہیں آئیں، اگلے دن تینوں لڑکیاں رکشے میں نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر پہنچیں۔

 متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکیوں میں دو سگی بہنیں اور ان کی کزن شامل ہے، متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔

 پولیس کو دیے گئے والد کے بیان کے مطابق بیٹی نے بتایا کہ بھنگوریہ گوٹھ سے ایک شخص انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گیا، بچیوں کو ایک فلیٹ میں لے جایا گیا جہاں پر 4 لڑکے موجود تھے۔متاثرہ لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکوں نے نشہ آور مشروب پلاکر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے لیے نمونے بھجوا دیے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل کا کہنا ہے کہ کیس کی تکنیکی بنیادوں پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہے لیکن متاثرہ خاندان کے عدم تعاون کے باعث تفتیش میں مشکلات ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    شو سے اٹھ جانے کا مشورہ کس نے دیا؟شعیب اختر نے سب بتا دیا

مزیدخبریں