لاہور میں ڈینگی بخار مزید 5 زندگیاں نگل گیا۔۔388 نئے مریضوں کی تصدیق

Nov 06, 2021 | 11:15:AM

(24نیوز) لاہور میں24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار مزید پانچ قیمتی زندگیاں نگل گیا۔388 نئے مریضوں کی تصدیق، ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1562 مریض زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں مزید 950 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہواجس کو موقع پر ٹیموں نے تلف کر دیا۔اینٹی کار لفٹنگ سٹاف   کا کانسٹیبل ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل محمد اکرم بھٹی اینٹی کارلفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن میں تعینات تھا۔ جس کی چند روز قبل ڈینگی کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گزشتہ روزوہ جاں بحق ہو گیا۔

 سب سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس کے 71 اور آپریشن ونگ کے 23 اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کے 7اہلکار ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے اپنی موجودگی میں سرکاری ڈسپنسری کی چھت کی سرویلنس کرائی، انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کے ریکارڈ کی تصدیق کی اور گھروں سے فیڈ بیک لیا۔

کمشنر لاہور نے دھرم پورہ میں قائم سروس ڈیلیوری کیمپ کا بھی دورہ کیا اور دھرم پورہ میں صفائی آپریشن پر مامور صفائی ورکرز کی کارکردگی و ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے کیلئے جاری مہم کے دوران شہر میں مزید 950 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) کی ہدایات پر حفیظ سنٹر میں ڈینگی سپرے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بیو ی سے طلاق کی خبریں۔۔ڈا کٹر عا مر لیاقت نے اہم ویڈیو شیئر کردی

مزیدخبریں