ہائے رے غربت۔۔نوجوان نے خود کو فروخت کے لئے پیش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں 26 سالہ نوجوان نے غربت کی وجہ سے خود کو فروخت کرنے کی کوشش کی جسے مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق علیو نا ادریس کو پہلی دفعہ اکتوبر میں اپنے گلے میں ایک کارڈ بورڈ لگائے کارو شہر کی سڑکوں پر خود کو فروخت کرتے ہوئے دیکھا گیا،کارڈ بورڈپر علیو نا نے اپنی قیمت لکھی ہوئی تھی۔
غربت کے ستائے علیو نا ادریس نامی شخص کو خود کو 2 کروڑ نائیجیرین نائرا میں فروخت کرنے کیلئے پیش کرنے پر مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیاسے بات کرتے ہوئے علیو نا ادریس کاکہنا تھا کہ وہ پیشے سے درزی ہے ،غربت کی وجہ سے اس نے سب سے پہلے کدونا شہر میں خود کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن بد قسمتی سے کوئی خریدار نہیں ملا جس کے بعد وہ کارو آگیا۔
نائیجیرین پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے منگل کے روزعلیو نا ادریس کو گرفتار کیا تھا اور پوری رات اپنے پاس رکھا تاہم اگلے دن اسے رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:منظور وسان کی وزیراعظم عمران خان کےحوالے سے اہم پیشگو ئی