ہربھجن سنگھ پاکستانی شائقین پر برہم۔۔بڑی بات کہہ دی

Nov 06, 2021 | 14:58:PM
ہربھجن سنگھ پاکستانی شائقین پر برہم
کیپشن: ہربھجن سنگھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بائولر ہربھجن سنگھ افغانستان اور بھارت کے میچ کو لے کر فکسنگ کے الزامات پر پاکستانی شائقین پر برہم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھارت اور افغانستان کے میچ سے متعلق سوشل میڈیا پر فکسنگ کے الزامات لگانے والے پاکستانی شائقین پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور ہر کسی نے پاکستان کے کھیل اور بھارت کو شکست دینے پر ان کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ یہ دعوے کریں گے کہ آپ نے درست کرکٹ کھیلی اور جیتے لیکن ہماری جیت پر شک ہے یا بھارت کا میچ فکس تھا تو پھر ہم آپ کے تمام کرکٹرز کی ساکھ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا کیلئے بڑی خبر، اہم اعلان ہوگیا

ہربھجن سنگھ نے پاکستانی شائقین سے مطالبہ کیا کہ وہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی پہلی فتح کو انجوائے کریں ناں کہ اس طرح کے الزامات عائد کرکے وقت برباد کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کرکٹ فینز کو بھارت سے جیت ہضم نہیں ہوئی جس کے لئے انہوں نے کئی سال ورلڈکپ میں انتظار کیا۔

 ان  کا کہنا تھا کہ پاکستانی فینز ہمارے اوپر سنگین الزامات عائد کررہے ہیں اور راشد خان کو بھی الزامات کا نشانہ بنایا جارہا ہے جوانتہائی نامناسب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھار ت سیمی فائنل کی دوڑ میں کیسے شامل ہو سکتا ہے ۔۔شعیب اختر نے بتادیا