(24نیوز) ترکش بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل اطغرل غازی کے مرکزی ہیروز بامسے بے اور ترگت الپ لیک سٹی سوسائٹی پہنچ گئے۔
عالمی شہرت یافتہ ہیروز نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، چیف ایگزیکٹو لیک سٹی سوسائٹی گوہر اعجاز، چوہدری شافع حسین، اورکارپوریٹ سیکٹر کی کاروباری شخصیات ،فیملیز سے ملاقات کی، گولف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کھیلی اور فیملیز میں گھل مل گئے ۔۔عالمی شہرت یافتہ ہیروز کے اعزاز میں پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی ۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لیک سٹی گوہر اعجاز اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ ارطغرل غازی میں مسلمانوں کے عروج،آدھی دنیا پر حکومت،انصاف کی بالادستی،اسلامی تعلیمات کا احاطہ کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلمانوں کی خلافت عثمانیہ سے محبت غیر متزلزل تھی۔
ارطغرل غازی کے دونوں ہیروز لیک سٹی کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔خود گالف کارٹ ڈرایﺅ کیں اور لیک سٹی گولف اینڈ کنٹری کلب میں گولف کھیل کر محظوظ ہوئے۔ترگت الپ اور بامسے نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو جسم ایک روح کی مانند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف نے اکشے کمار کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی
ترگت اور بامسی کی لیک سٹی سوسائٹی آمد
Nov 06, 2021 | 15:45:PM