ن لیگ، جماعت اسلامی ، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کا حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ

Nov 06, 2021 | 16:11:PM

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطہ ، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت مخالف بھرپور تحریک چلانے پر اتفاق۔

  تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے ٹیلیفونک رابطے کئے ، قائدین نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف بھرپور انداز میں تحریک چلانے پر اتفاق کیا۔
 صدر مسلم لیگ ن نے سراج الحق اور محمود خان اچکزئی سے نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت بھی کی ۔قائدین نے مہنگائی کے خلاف بھرپور رد عمل دینے پر اتفاق کیاکیا۔
سراج الحق اور محمود خان اچکزئی نے شہباز شریف کی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
 صدر ن لیگ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نیا پاکستان مہنگا ترین پاکستان بن چکا ہے ،پی ٹی آئی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی اور انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہربھجن سنگھ پاکستانی شائقین پر برہم۔۔بڑی بات کہہ دی

مزیدخبریں