(ما نیٹر نگ ڈیسک)مغربی افریقی ملک سیرا لِیون سے افسو سنا ک خبر ہے کہ تیل بردار ٹینک کے بس سے تصادم کے بعد آئل کا اخراج شروع ہوگیاجسے لوگ جمع کر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 91 افراد جا ن سے ہا تھ دھو بیٹھے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق غیر ملکی میڈیاکی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ سڑک پر بہتے تیل کو چوری کرنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اسی دوران ٹینکر میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جل کر 91 افراد ہلاک ہوگئے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو قریبی ہسپتال منقتل کیا ہے جہاں 90 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈِرپ لگا لاغر چہرہ۔۔اداکارہ صبا قمر سے متعلق تشویشناک خبر