تحریک لبیک کا دھرنا: چناب پل 14 روز بند رہنے کے بعد کھل گیا

Nov 06, 2021 | 20:05:PM

Read more!

(24 نیوز)گجرات میں چناب پل 14 روز بند رہنے کے بعد کھل گیاجس پر شہریوں سمیت مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت کے دھرنا کے باعث چناب پل دونوں اطراف سے کنٹینرز، خندقیں کھود کر بند ہونے سے گجرات کا گوجرانوالہ، سیالکوٹ سے زمینی رابطہ کٹ گیا تھا،جس پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامناتھا۔
چناب پل پر کھودی جانیوالی خندق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹی ڈالی جانے لگی،دریائے چناب پل کھلنے پر شہریوں کی زندگی کا پہیہ ایک بار پھر چل پڑےگا ،رینجرز اور پولیس کو دریائے چناب پل سے سکیورٹی ختم کرنے کی ہدایات کردی گئیں،دریائے چناب پل پر لگائے جانے والے کنٹینرز اور ٹرکوں کو چناب پل سے پیچھے ہٹایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خوفزدہ دلہا کی سخت سکیورٹی میں شادی ہال میں انٹری، ویڈیو وائرل

مزیدخبریں