(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ انگلینڈ کے خلاف جیت کر بھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے جانے والے 190 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی اور جنوبی افریقہ نے میچ 10 رنز سے جیت لیا۔جنوبی افریقی فاسٹ بولر ربادا نے شاندار ہیٹ ٹرک کی، تبریز شمسی اور پیٹرئیوس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 33 اور لیام لینگوسٹن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان مورگن 17 رنز پر ربادا کو وکٹ دے بیٹھے، جوز بٹلر 26 اور معین علی 37 رنز بناسکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے شکست پر چیئرمین افغان کرکٹ بورڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا۔وین ڈر ڈوسن نے 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ایڈن مرکرام 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ریزا ہینڈرکس 2 رنز بنا کر معین علی کا نشانہ بنے، کوئنٹن ڈی کاک 34 رنز بنا کر راشد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی اور راشد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ 4 میچوں میں 3 فتوحات کے بعد 6 پوائنٹس لے کر جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اس فہرست میں آسٹریلوی ٹیم تمام 5 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس لیکن بہتر رن اوسط کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا سیمی فائنل کس سے ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا