عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ میڈیکل رپورٹ میں واضح تضاد سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)شوکت خانم ہسپتال نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی،شوکت خانم ہسپتال اور جناح ہسپتال کی میڈیکل رپورٹس میں واضح فرق سامنے آ گیا۔ جناح ہسپتال نے کہا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی۔دوسری جانب شوکت خانم ہسپتال نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں۔
جمعہ کو عمران خان خود بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انھیں چار گولیاں لگی ہیں،جناح ہسپتال کے مطابق عمران خان اسپتال پہنچے تو بے ہوش تھے،شوکت خانم ہسپتال کے مطابق عمران خان مکمل ہوش میں تھے۔دونوں رپورٹس میں واضح تضاد نے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
ضرور پڑھیں : پیمرا کا عمران خان کی تقریر ٹی وی چینلز پر دکھانے کا نوٹیفکیشن واپس
شوکت خانم رپورٹ کے مطابق رات سوا 8 بجے عمران خان کی ران اور ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا،شوکت خانم ہسپتال رپورٹ کے مطابق دو ٹکڑے ران میں موجود خون کی بڑی شریان کے قریب تھے، ایک ٹکڑا دائیں ٹانگ کی پنڈلی کے قریب تھا جو پنڈلی میں فریکچر کا سبب بنا۔
جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزر گئی جبکہ بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا۔جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے 16 نشانات پائے گئے۔دونوں رپورٹس میں واضح تضاد نے سوالات کو جنم دے دیاکیا وزیراعظم کی جانب سے فل کورٹ درخواست کے بعد نئی رپورٹ جاری کی گئی؟کیا اعلی سطح تحقیقات میں سچ سامنے آنے کے خوف سے شوکت خانم ہسپتال کو رپورٹ جاری کرنا پڑی؟