(ویب ڈیسک) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عہدہ چھوڑنے سے متعلق وفاق کو خط لکھ دیا ہے، جس میں انھوں نے لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عمران خان اور مونس الہٰی کی ملاقات میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ چار دن گزرنے کے باوجود عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی ہے، تھانہ سٹی وزیر آباد اس معاملے پر مسلسل ٹال مٹول کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: وفاقی حکومت کا اداروں کیخلاف الزامات پر اپنے اختیارات استعمال کرنے کا فیصلہ
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں مدعی ملک کا سابق وزیراعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہے لیکن کوئی واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار نہیں۔
عمران اسماعیل نے ٹوئٹ میں لکھا ’ آئی جی پنجاب جیسے افسران ملک قوم کی بجائے اشرافیہ کی خدمت کو ترجیح دے رہے ہیں۔‘
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی درخواست پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل شاہکار کو اقوام متحدہ نے یو این پولیس ایڈوائزر مقرر کیا تھا جس کی وجہ سے فیصل شاہکار جلد اقوام متحدہ کو بطور پولیس ایڈوائزر جوائن کریں گے۔