کچے کے علاقے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ضلع گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ڈی ایس پی اوباڑو اور ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ ان شہداء کی نمازہ جنازہ پولیس لائنز میں ادا کردی گئی جس میں پولیس، رینجرز اور ضلع افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گھوٹکی: کچے کے علاقے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی.#24news pic.twitter.com/CqUTFcpg8l
— 24 News HD (@24NewsHD) November 6, 2022
نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی جس کے بعد شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے۔
شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباڑو عبد المالک بھٹو، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو، عبدالمالک کمانگر اور ایس ایچ او دین محمد لغاری شامل ہیں۔
شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کی میت لاڑکانہ لاہوری محلہ پہنچا دی گئی. میت لاڑکانہ پہنچنے پر شہری اور اہل علاقہ گھروں سے نکل آئے۔ شہید ڈی ایس پی کے گھر پر تعزیتی صف بچھائی گئی۔
شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کی میت لاڑکانہ لاہوری محلہ پہنچا دی گئی. میت لاڑکانہ پہنچنے پر شہری اور اہل علاقہ گھروں سے نکل آئے۔ شہید ڈی ایس پی کے گھر پر تعزیتی صف بچھائی گئی۔#24News pic.twitter.com/GjGaIcy6NQ
— 24 News HD (@24NewsHD) November 6, 2022
اسی طرح حملے میں شہید ہونے والے انسپکٹر عبدالمالک کمانگر کی نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹرز سکھر میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے نعمان اسلام شیخ، رکن سندھ اسمبلی سید فتح شاہ، ارسلان اسلام شیخ اور سیکٹر کمانڈر شہباز رینجرز بریگیڈیر وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔جس کے بعد شہید انسپکٹر کی تدفین نواں گوٹھ قبرستان میں کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید