پاکستان صدی کے آخر تک ناقابلِ برداشت حد تک گرم ہو جائے گا

Nov 06, 2022 | 15:13:PM

(ویب ڈیسک)  اقوام متحدہ کی ایک تشویشناک نئی رپورٹ میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کا اوسط سالانہ درجہ حرارت اگلی دہائی میں 22.4 ڈگری سیلسیس تک بڑھ جائے گا اور نصف یا صدی کے آخر تک 26 ڈگری سیلسیس کو عبور کر جائے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی خبردار کیا گیا  کہ اوسطاً ایک سال میں گرم دنوں کی تعداد  2030ء کے آخر تک 124 ہو جائے گا اور سال 2099ء تک بڑھ کر 179 ہو جائے گی۔

گرم دنوں میں درجہ حرارت 35 سیلسیس سے زیادہ ہوتا ہے اور انسانی جسم صرف پسینے کے ذریعے ٹھنڈا ہونے سے قاصر ہوتا ہےجس کی وجہ سے اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی ایک پریس ریلیز کے مطابق نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین رپورٹ ان نتائج اور خدشات کی تصدیق کرتی ہیں جو گزشتہ کئی سالوں میں مقامی ماہرین نے اٹھائے ہیں۔ جو طویل عرصے سے اس بات پر اصرار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی مستقبل قریب کا چیلنج نہیں ہے بلکہ یہ اس دور کا مسئلہ ہے۔ 

موسمیاتی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ندیم فیصل کہتے ہیں کہ ماضی قریب میں پاکستان کے محکمہ موسمیات نے ایک بین الاقوامی ادارے کے لیے ایک مکمل تحقیق کی جس میں خطرے کی گھنٹی بھی بجنی چاہیے تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ:لاہور میں ہنگامی صورتحال نافذ کرنے کا مشورہ

انہوں نےمزید  کہا کہ اعداد و شمار کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2019ء تک گزشتہ 58 سالوں میں ملک کے لیے سالانہ اوسط درجہ حرارت میں مجموعی طور پر 0.74 ڈگری سینٹی گریڈ کا اضافہ ہوا ہے جو کہ کافی تشویشناک ہے۔ موسمی حالات میں حالیہ تبدیلیاں اس دریافت کی صداقت کو بہت زیادہ ظاہر کرتی ہیں۔

پی ایم ڈی کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا خیال ہے کہ ہم اس وقت جس موسمی بحران کا مشاہدہ کر رہے ہیں وہ دراصل ان واقعات کے سلسلے کا حصہ ہیں جو کچھ عرصہ قبل شروع ہوئے۔ مثال کے طور پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہار تقریباً ختم ہو چکی ہے، ہم نے اس سال بہار نہیں دیکھی۔ بہت سخت سردیوں کے بعد ہم نے سیدھے ایک انتہائی شدید گرمی میں چھلانگ لگا دی، ایک کے بعد دوسری گرمی کی لہر دیہی علاقوں کو بھی مار رہی تھی۔ ایک بہتر اور ماحول دوست ماحولیاتی نظام کے لیے بڑھتی ہوئی آبادی اور تیزی سے سکڑتی ہوئی جگہ جو صورتحال کو مزید خراب کرتی ہے۔

مزیدخبریں