عمران خان کا منگل سے پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

عمران خان | وزیر اعظم شہبازشریف کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آمدید کہتاہوں، چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہوں ،سابق وزیر اعظم ہوں لیکن ایف آئی آر نہیں کروا پارہا

Nov 06, 2022 | 15:38:PM

Read more!

(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا منگل سے لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان،پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے،اعظم سواتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔چیف جسٹس اعظم سواتی کی اہلیہ کی ویڈیو کی تحقیقات کروائیں ۔

شوکت خانم اسپتال سے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آمدید کہتاہوں، چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہوں۔ عمران خان نے زور دیا کہ جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے۔ عمران خان نے بےبسی اور لاچارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے اور میں سابق وزیراعظم ہوں اس کے باوجود قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

ضرور پڑھیں : شاہ محمود قریشی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ،بڑا مطالبہ کردیا

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا تاہم واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان اختلافات ہیں، پرویز الٰہی معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

عمران خان ہسپتال سے ڈسچارج

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ،عمران خان  زمان پارک پہنچ گئے ،عمران خان سخت سکیورٹی حصار میں زمان پارک پہنچے ،زمان پارک کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات  کیے گئے ہیں ،قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان تین دن شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج رہے ،تین دن زیر علاج رہنے کے بعد عمران خان کو آج شوکت خانم ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مزیدخبریں