چینی ملازمین کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایات

Nov 06, 2022 | 15:55:PM

(ویب ڈیسک)پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کےمنصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی تمام بیرونی نقل و حرکت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ انہیں دہشت گرد حملوں سے بچایا جا سکے۔

CPEC کی 11ویں مشترکہ تعاون کمیٹی  کے ڈرافٹ کے مطابق دونوں فریقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تفتیش کاروں کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔اس سے  چینی حکومت کے ان تمام خدشات کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو CPEC کے منصوبے پر اس وقت تک آگے نہیں بڑھ رہی تھی جب تک کہ اس کے شہریوں کے تحفظ کی مکمل ضمانت نہیں دی جاتی اور پاکستان توانائی کے معاہدوں کے تحت اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرتا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ہمسایہ ممالک میں ہمیشہ ہماری اعلیٰ ترجیح رہا ہے، ترجمان چینی دفتر خارجہ

چینی شہریوں پر ہونے والے کچھ دہشت گردانہ حملوں نے سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کو بڑا دھچکا پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق، ماضی میں چین نے پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے سکیورٹی اہلکاروں کو چینی شہریوں کی حفاظت کرنے دے۔

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر پاکستان نے سیکورٹی کی کوششوں پر کوآرڈینیشن کے لیے علیحدہ مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پیش کی تھی۔

مزیدخبریں