ہر شعبے میں اپنا مقام حاصل کریں گے

شہباز شریف | یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا

Nov 06, 2022 | 16:15:PM
24 نیوز ,پاکستان,ٹوئٹر , زمبابوے ,مسلم لیگ ن,شہباز شریف , نیدرلینڈز، جنوبی افریقا اور بنگلادیش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ہم ناصرف کرکٹ میں ہی نہیں  بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔

ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مصدقہ اکاؤنٹ نے وزیر اعظم کا پرانا بیان شیئر  کیا جس میں انہوں نے زمبابوے سے شکست پر زمبابوے کے صدر کو کہا تھا کہ ہمارے پاس اصلی مسٹر بین تو نہیں لیکن کرکٹ کا اصل جذبہ ضرور ہے۔ہم پاکستانیوں کی مشکل صورتحال سے نکلنے کی عادت ہے'۔


مسلم لیگ ن کے اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر ٹوئٹ کی گئی کہ وزیر اعظم نے پہلے ہی کہا تھا۔

جواب میں شہباز شریف نے قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا  ہے کہ دل کی گہرائیوں سے یقین ہے کہ ہم ناصرف کرکٹ بلکہ دوسرے شعبوں میں بھی اپنا مقام حاصل کریں گے۔ انشاء اللہ۔

 
 
اس  سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک اور ٹوئٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مبارکباد پیش کی تھی۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا یہ ایک بڑا لمحہ ہے، سب کو مبارک ہو اور پاکستان ، نیدرلینڈز نے بہت اچھا کھیل پیش کیا-

ضرور پڑھیں : عمران خان کا منگل سے پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی جس کے باعث قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم پاکستان ٹیم نے نیدرلینڈز، جنوبی افریقا اور بنگلادیش کے خلاف بہترین کھیل پیش کرکے آج سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔