مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ
تنزانیہ کے بوکوبا ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تنزانیہ کے بوکوبا ائیرپورٹ پر اترنے کی کوشش کے دوران مسافر طیارہ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ائیر کی پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا کہ علاقے کی وکٹوریہ جھیل میں گرگیا، حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا۔ ایک مسافر کی لاش نکال لی گئی ہے جبکہ 15 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔
ضرور پڑھیں : ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار شہید
مقامی حکام کے مطابق پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی، ایک اور اطلاع کے مطابق طیارے میں عملے کے علاوہ 43 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 مسافروں کو بچا لیا گیا ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ریسکیو کا کام جاری ہے جس میں مقامی ماہی گیروں کی بڑی تعداد اور رضاکار امدادی کام میں حصہ لے رہے ہیں۔