وزیراعلیٰ سندھ کا گھوٹکی میں ڈاکوؤں کے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا نوٹس

Nov 06, 2022 | 16:34:PM

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے گھوٹکی میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی ہر پہلو سے رپورٹ مانگی اور سندھ بھر میں ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کی ہدایت کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام میں پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ہمیں اپنے جوانوں کے قاتل ہر صورت سلاخوں کے پیچھے چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: کچے کے علاقے میں شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

انہوں نے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی جرات کو سلام اور خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے بھی گھوٹکی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو امن و امان کی بحالی کے لیے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں