سپریم کورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید کر دی

Nov 06, 2022 | 17:28:PM

(24 نیوز)اعظم سواتی کا جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں ویڈیو ریکارڈنگ کا الزام،سپریم کورٹ نے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں اعظم سواتی کے قیام کی تردید کر دی۔

 سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے  مطابق جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کوئٹہ کا انتظام رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے پاس ہے،جوڈیشل ریسٹ ہاؤس میں صرف موجودہ اور ریٹائرڈ ججز قیام کر سکتے ہیں،اعظم سواتی نے سپریم کورٹ ریسٹ ہاؤس کوئٹہ میں کبھی قیام نہیں کیا،سپیشل برانچ بلوچستان کے مطابق اعظم سواتی بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس میں رہے ہیں۔بلوچستان جوڈیشل کمپلیکس سپریم کورٹ کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کا منگل سے پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں جوڈیشل لاجز کوئٹہ میں قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈنگ کا الزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں