(24نیوز) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہونے لگا، شہری موسمی سوغات کی بڑھتی قیمتوں پر پریشان ہو گئے۔
ملتان میں دیسی بادام 2000 روپے اور انجیر 1800 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے،خوبانی 1200، کھجور 1800 روپے کلو میں فروخت، مونگ پھلی 650 روپے ، چنے 400 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجاتا ہے،سردیوں میں ڈرائی فروٹ نہ کھائے تو مزا نہیں آتا۔