ن لیگ کو بڑا دھچکا،اہم رہنما نے ساتھ چھوڑ دیا

Nov 06, 2022 | 18:41:PM
 ن لیگ,بڑا دھچکا،اہم رہنما, چکوال , پی ٹی آئی ,ممبر قومی اسمبلی
کیپشن:  ن لیگ لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  مسلم لیگ ن کے مضبوط اور سینئر رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت  کا اعلان کردیا۔

 تحریک انصاف کو  ایک اور بڑی کامیابی مل گئی،  مسلم لیگ ن کے چکوال سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر قیادت کی جانب سے انہیں پارٹی سکارف پہنایا۔

 ملاقات کے دوران سردار فیض ٹمن نے  تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

خیال رہے کہ 2002 کے الیکشن میں سردار فیض ٹمن نے آزاد حیثیت ممبر قومی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ الیکشن میں پاکستان کی تاریخ میں بحیثیت آزاد ممبر قومی اسمبلی سب سے زیادہ 139000 ووٹ لے کر چکوال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ جس کے فورا بعد وہ پہلے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز پھر پیٹریاٹ گروپ میں شامل ہوئے۔