پاکستانیوں کی اکثریت نے وزیر اعظم کے مطالبے کی حمایت کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیف جسٹس عمران خان پر حملے کی تحقیقات کیلئے فل کورٹ کمیشن بنائیں ،وزیر اعظم کے مطالبے پر عام شہریوں نے بھی رائے دیدی ۔
24 نیوز نے پبلک پول کیا جس میں عوام سے وزیر اعظم کے بیان پر رائے لی گئی،عوام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ وزیر اعظم کے مطالبے سے متفق ہیں ؟
اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوئے 72 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم کے مطالبے سے متفق ہیں ، جبکہ 28 فیصد افراد نے مخالفت میں رائے دی ۔
یاد رہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے بھی وزیر اعظم کے مطالبے کی حمایت کردی ہے،عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے جوڈیشل کمیشن کے قیام کو خوش آمدید کہتاہوں، چاہتا ہوں صاف اور شفاف تحقیقات ہوں۔ عمران خان نے زور دیا کہ جوڈیشل کمیشن سب سے پہلے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرے۔ عمران خان نے بےبسی اور لاچارگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت ہے اور میں سابق وزیراعظم ہوں اس کے باوجود قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔