شاہ محمود قریشی کی جانب سے وردی کی توہین، پنجاب پولیس کا حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Nov 06, 2022 | 19:00:PM
شاہ محمود قریشی, وردی , توہین، پنجاب پولیس ,حکومت
کیپشن: شاہ محمود قریشی دیگر کے ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شاہ محمود قریشی کا پنجاب پولیس کی وردی کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال، پنجاب پولیس نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ  کردیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پنجاب پولیس کی وردی کے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا،یہ بھی کہا کہ آئی جی پنجاب ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتے تو عہدہ چھوڑ دو،شاہ محمود قریشی کی جانب سے وردی کی توہین پرنوٹس لیا جائے،شاہ محمود قریشی کی طرف سےپولیس کی وردی کو گالی دینا شدید افسوسناک ہے۔

 وزیر آباد کا واقعہ افسوسناک ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد سے ہمدردی ہے،حساس قومی اور سیاسی تنازعات سے جڑے مقدمات میں احتیاط کوئی نئی بات نہیں ۔اس سانحے پر سیاسی جماعت کی طرف سے الزامات کی نوعیت اور اُن کی حساسیت کے پیش نظر مقامی پولیس کی طرف سے انتہائی احتیاط ناقابل فہم نہیں، پولیس سیاسی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔