ڈینگی نے ایک اور جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سندھ میں ڈینگی وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا ، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 58ہوگئی ۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد وشمار کے مطابق 24گھنٹوں کےدوران سندھ میں 158 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کراچی سے 97کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع شرقی میں 24،ضلع وسطی میں 27،ضلع کورنگی میں 12،ضلع جنوبی میں8،ضلع غربی میں 11،ضلع ملیر میں12اور ضلع کیماڑی میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں رواں ماہ 461کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال 15ہزار 91کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 48افراد ڈینگی وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔
سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد سے 35،مٹیاری سے 1، جامشورو سے4، ٹھٹھہ سے 1،میرپورخاص سے 2عمر کوٹ سے 9، کشمور کندھکوٹ سے1،گھوٹکی سے 1، سکھر سے 6اور شہید بینظیر آباد سے 1کیسز سامنے آئے ۔ رواں سال سندھ میں کیسز کی تعداد 19ہزار 9سو 14ہوگئی ہے ۔