(24نیوز) کوئٹہ میں تحریک جوانان نے استحکام پاکستان ریلی نکالی اور پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعروں کے ساتھ قومی پرچم اور بینرز اٹھائے شرکا نے میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پریس کلب تک مارچ کیا۔ پریس کلب پر قومی سلامتی اداروں اور پاک فوج کے افسران پر بے بنیاد الزام تراشی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مقررین کا ریلی سے کہنا تھا بائیس کروڑ عوام بہادر جوانوں کے قدم بقدم ہیں اور قوم افسران اور جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں کی مقروض ہے۔
کوئٹہ میں تحریک جوانان کی استحکام پاکستان ریلی، پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے
Nov 06, 2022 | 20:02:PM