(24نیوز) لانگ مارچ میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف لندن میں تحریک انصاف نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ تحریک انصاف لندن کیطرف سے منعقد کیا گیا ہے جس میں مظاہرین نے رانا ثناء اللہ اور اتحادی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے عمران خان پر حملے کے کرداروں کو بے نقاب کرنے اور عمران خان کی درخواست کے مطابق حملے کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
لندن میں تحریک انصاف کا پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
Nov 06, 2022 | 20:19:PM