کروشیا کے وزیر خارجہ کی جرمن ہم منصب کا بوسہ لینےکی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یورپی یونین کانفرنس میں گروپ فوٹو شوٹ کے موقع پرکروشیا کے وزیر خارجہ کو خاتون جرمن ہم منصب سے ہاتھ ملا کر گال پر بوسہ لینےکی کوشش مہنگی پڑگئی۔
کروشیا کے 65 سالہ وزیر خارجہ گورڈن ریڈمن نےگروپ فوٹو شوٹ کے موقع پر جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک سے ہاتھ ملایا اور پھر گال پر بوسہ لینےکی کوشش کی۔
ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد گورڈن ریڈمن نے اپنی نامناسب حرکت پر معذرت کرلی۔
The Croatian Minister of Foreign Affairs tried to kiss Analena Berbok, she slipped away pic.twitter.com/bsuOiSwJvu
— S p r i n t e r X (@SprinterX99880) November 4, 2023
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی