انٹونی بلنکن کے دورے کیخلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے، امریکی اڈے میں گھسنے کی کوشش

Nov 06, 2023 | 01:23:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے دورہ ترکیے کے خلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

 امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل اور حماس جنگ کے درمیان مشرق وسطیٰ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر اتوار کو 2 روزہ دورے پر ترکیے پہنچیں گے۔انٹونی بلنکن کے دورہ ترکیے کے خلاف ترک شہری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

  غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیے کے شہر آدانا  میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش  کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مظاہرین نے حفاظتی باڑ توڑ دی جس پر  پولیس نے مظاہرین پر اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

 اس سے قبل  انٹونی بلنکن نے اتوار کو فلسطینی صدر محمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کی اور واضح کیا کہ فلسطینیوں کی جبری بےدخلی نہیں ہونی چاہیے۔ملاقات میں انٹونی بلنکن نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حقیقت تسلیم کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم بھی دہرایا۔

واضح رہے کہ ترکیہ نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔گزشتہ دنوں ترک وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر مشاورت کے لیے سفیر کو واپس بلایا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: