اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی ) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے منشیات سمگلر گروہ کے خلاف گوادر میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق منشیات سمگلر نے منشیات کی بھاری مقدار مختلف جگہوں پر چھپا رکھی تھی۔
دورانِ کاروائی مجموعی طور پر 1788 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔ برآمد منشیات میں 1740 کلو گرام چرس، 28 کلو گرام آئس اور 20 کلو گرام مارفین شامل ہیں۔
منشیات افغانستان کی تیار کردہ ہیں ، جس پر افغانستان کی مواہیر ثبت ہیں ۔ کُچھ منشیات کو لکڑیوں اور پتوں سے بنائے گئی جھونپڑی کے نیچے سے برآمد کیا گیا۔ باقی منشیات پہاڑیوں میں کھودی گئی سُرنگوں سے برآمد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی
برآمدگی کے بعد منشیات ذخیرہ کرنے والی جگہوں کو جلا دیا گیا۔ برآمدہ منشیات کو بیرون ملک سمگل کرنے کے لئے ذخیرہ کیا گیا تھا۔
ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔