عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق) احتجاج توڑ پھوڑ کے تناظر میں درج مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی تین ضمانت کی درخواستوں اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت بغیر کارروائی 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین توڑ پھوڑ کے مقدمات میں سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکلا خالد یوسف ، وکیل سردار مصروف ، مرزا عاصم بیگ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، پراسیکیوٹر چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف سٹی اتھارٹی کی بڑی کامیابی
عدالت نے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تین ضمانت کی درخواستیں ہائیکورٹ نے بحال کر دیں تھیں اور ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔