(اویس کیانی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف آج سے الیکشن کیلئے مکمل متحرک ہوگئے۔
نواز شریف نےمرکزی آفس ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا ، وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن تھا ،نوازشریف کی مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقاتوں کے آغاز کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم کے نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ،مرکزی سیکرٹیریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا
محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ملاقات بھی کی۔ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال ،چیئرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شامل تھیں۔
دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ نواز شریف نے طویل عرصے کے بعد سیاست دوبارہ شروع کی ہے۔ ن لیگ انتخابات کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل ویل نہیں ہے کیا نواز شریف کی قسمت میں یہ لکھا ہے کہ وہ جلاوطنی کاٹے گے۔ ہم سب نے قیدیں کاٹی ہیں کوئی ڈیل نہیں ہے نواز شریف نے واپس ہی آنا تھا۔ 2022 میں نواز شریف کا علاج ہوتا رہا۔ کیا ہماری قسمت میں لکھا ہے کہ ہم نے جیلیں کاٹنی ہیں.
مزید پڑھیں: سیف سٹیز اتھارٹی کی لاہور پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی، اقدامِ قتل کا ملزم گرفتار
2018 میں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھے گئے. نہ ہم نے استعفے دیئے نہ دھرنے دیئے، ہم نے میدان میں مقابلہ کرنا ہے۔ الیکشن دوبارہ آگئے ہیں بیلٹ پیپر پر فیصلہ ہوگا۔ کسی کے ہاتھ بندھے نہیں ہونے چاہیے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ افغانیوں کی واپسی کا معاملہ ایک حساس معاملہ ہے۔ ہمارے سیکیورٹی کے بھی مسائل ہیں۔