حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈکپ فکس ہونے کا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارت کی ملی بھگت سے ون ڈے ورلڈکپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کردیا۔
حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے بھارتی کرکٹرز کی تصویر شیئر کی جس پر 'فکسرز' درج تھا، حریم نے اپنی ٹوئٹ میں شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔
ٹک ٹاکر نے لکھا 'بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں'۔
India thinks that the World is fool , but we are not fools. We are aware that this tournament has been fixed by @BCCI and @ICC to ensure India's victory. Sab Paisay Ka Kamal Ha.!! #INDvsSA #INDvSA pic.twitter.com/K1AM76Smzp
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 5, 2023
حریم شاہ نے کہا کہ 'ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے'۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'سب پیسے کا کمال ہے'، ٹک ٹاکر کی اس ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے ان سے اتفاق کیا اور انہیں درست قرار دیا۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا ائیربس اے320 ساختہ جہازوں کے انجن خریدنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 243 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کرلی۔
بھارت کی اس کامیابی کے بعد ایکس پر 'فکسرز' کا پیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔