(24 نیوز )آصف علی زرداری کا سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر ، کارکنوں کو خراجِ تحسین،سابق صدر نے کہاہے کہ عوامی مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، 8 فروری بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا دن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مرتضٰی وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کے لئے خاص پیغام ہے،پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے۔
ضرورپڑھیں:حکومت کا نان پروٹیکٹڈ گیس صارفین کیلئےکم ازکم بل 1541 روپےمقررکرنیکا فیصلہ
انہوں نے کارکنان کو انتخابی مہم شروع کرنے کا گرین سگنل دیتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن بے نظیر بھٹو شہید کاسفیر بن کر انتخابی مہم شروع کرے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کے درمیان اتفاق رائے کے بعد ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے۔چند روز قبل سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دیں گے۔