ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا :نواز شریف

Nov 06, 2023 | 16:19:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی تینوں حکومتوں میں معیشت ہمارے ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے،ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سےسیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی ،پارٹی قائد نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی استقبال پر سیالکوٹ کے راہنماﺅں اور کارکنوں کی کارکردگی کو سراہا ،میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کی ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع میں صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ ہی آجاتا ہے۔


انہوں نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری مجموعی بہتری ہوتی ہے،اللہ تعالی نے پھر موقع دیا تو ہماری حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہوگی، عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،تمام بڑے بڑے منصوبے ہمارے دور میں ہی لگے ہیں، الحمدللہ،20 بیس سال پرانے منصوبے بھی ہمارے ادوار میں مکمل ہوئے ،1975 سے جاری لواری ٹنل کا منصوبہ50 ارب روپے سے ہم نے اپنے دور میں مکمل کیا۔

ضرورپڑھیں:8 فروری بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا دن ہوگا:آصف زرداری کا دعویٰ
انہوں نے کہا ہے کہ کھربوں روپے لگنے کے باوجود کھٹائی میں پڑے نیلم جہلم منصوبے کو ہم نے مکمل کرایا،سندھ میں کوئلے کا ذکر سالوں سے ہورہا تھا، پہلی مرتبہ اپنے کوئلے کی بنیاد پر منصوبہ ہم نے لگایا،سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی، قرض میں کمی آسکتی تھی،اللہ تعالی نے ہمیں بہت کچھ دے رکھا ہے، اسے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے۔


تین چار گنا کم ہے، تین چار سو گنا برآمدات میں اضافے پر کام کرنا ہوگا، 1999 سے شروع ہونے والی رفتار جاری رہتی تو آج ہم ایشیاءمیں سب سے آگے ہوتے، ہم نے چار سال ڈالر کو ہلنے نہیں دیا، 104 روپے پر ڈالر کو روکا ،آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاﺅں پر کھڑا ہوجائے گا،آئی ایم ایف نے خود کہا تھا کہ اب پاکستان کو ہماری ضرورت نہیں ہوگی،معاشی بحالی کے لئے استحکام لازم ہے۔


سب کو مل کر ملک کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، چیمرز، صنعتکاروں سمیت تمام شعبوں کی مشاورت سے چلیں گے،کاروباری برادری کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں گے، پالیسیوں کا تسلسل یقینی بنائیں گے،نجی شعبے کا کردار بڑھائیں گے، ہم نے تو آئی ایم ایف کو خداحافظ کہہ دیا تھا،ملاقات میں پارٹی صدر شہبازشریف، مریم نوازشریف، اسحاق ڈار، ایازصادق اور دیگر راہنما بھی موجود تھے۔

’سیاسی مخالفین رونے کے بجائے فیلڈ میں آکر الیکشن کی تیاری کریں‘

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین کو مشورہ دیا ہے کہ سیاسی مخالفین لیول پلیئنگ فیلڈکارونا رو رہے ہیں، وہ رونے کے بجائے فیلڈ میں آکر الیکشن کی تیاری کریں، مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک کو ڈیفالٹ ہونےسے بچایا، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ایک بار پھر خوشحالی کا دور دورہ ہوگا، مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست سے زیادہ ملک کی خوشحالی کو ترجیح دی۔