(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا بڑا انکشاف کردیا۔
حال ہی میں حریم شاہ میزبان احمد علی بٹ کے ساتھ ایک نجی چینل کے انٹرویو میں نظر آئیں جہاں میزبان احمد علی بٹ نے حریم شاہ سے پیسے لے کر وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ پوچھی۔
حریم شاہ کا سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایک عام سی بات ہے، خاص طور پر پاکستان میں یہ عام طور پر مشہور لوگوں کے ذریعے کی جاتی ہے جو آسانی سے گھوم پھر سکتے ہیں کیونکہ کوئی ان پر شک نہیں کر سکتا وہ بڑی مقدار میں پیسہ ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے، اب یہ رواج بند ہو گیا ہو لیکن پہلے یہی ہوتا تھا۔ حریم شاہ کا اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے بھی منی لانڈرنگ کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے یہ کام کیا ہے، میں جانتی ہوں کہ یہ غلط کام تھا لیکن میں بھی یہ کام کرنے میں ملوث رہ چکی ہوں۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا
یاد رہے کہ گزشتہ سال، وہ منی لانڈرنگ اسکینڈل کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سرخیوں میں آئیں تھی۔ لوگوں نے ٹک ٹاک اسٹار کو اس کے منی لانڈرنگ اسکینڈل کے بعد اس کی ویڈیوز پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی بار پاکستان سے بڑی رقم برطانیہ لا رہی ہیں۔ پیسوں کے ساتھ ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچا دی تھی اور اُنہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔