(روزینہ علی)سردیوں کی آمد آمد ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی نوید سنا دی جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مغربی علاقوں پر اثرانداز ہو رہا ہے،8 نومبر شام یا رات کو سلسلہ بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لے گا، جمعہ کی دوپہر تک سلسلہ شمالی علاقوں میں موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ 6 اور 7 نومبر کے دوران کوئٹہ ، خاران ، ہرنائی ، چمن، زیارت ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، لورالائی ، پشین ،ژوب میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ،موسیٰ خیل ، سبی، مستونگ ، قلات ، نوشکی اور چاغی میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 7 نومبر شام یا رات اسلام آباد راولپنڈی سمیت خطہ پوٹھوہار ڈیرہ اسماعیل خان ، ڈیرہ غازی خان ، لیہ، بھکر ، سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، 8 نومبر سے 9 نومبر کے دوران چترال ، دیر، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ،میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ، صوابی ، مردان ، نوشہرہ ، پشاور ، کوہاٹ ، کرم، بنوں ، لکی مروت ، وزیرستان میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
ادھرمری ، گلیات ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، نارووال میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ،لاہور ، فیصل آباد ، جھنگ، شیخوپورہ ، اور حافظ آباد میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
اس کے علاوہ8 سے 10 نومبر کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں گرج چمک کے ساتھ بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران رات اور صبح کے دوران دھند سموگ پڑنے کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی جی ڈی 110 ایس 2023 کی نئی قیمت جاری