انضمام الحق مستعفی ہونے کا معاملہ ، پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیقات جاری

Nov 06, 2023 | 17:49:PM

(حافظ شہباز علی)سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے معاملے پر پی سی بی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تحقیقات جاری ہیں،پی سی بی اینٹی کرپشن اینڈ ویجی لینس ڈیپارٹمنٹ معاملے کا جائزہ لے رہا ہے ۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ضرورت پڑنے پر انضمام الحق کو بھی طلب کر سکتی ہے ،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی انضمام الحق اور یازو کمپنی کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے،کمیٹی مفادات کے ٹکراؤ کا جائزہ لے رہی ہے ،کمیٹی مکمل انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو بھجوائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی آمد آمد!محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

مزیدخبریں