پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے افتخار حسن گیلانی آئی پی پی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی اوچ شریف آمد کے موقع پر مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا،
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں تمام پارٹیوں کو حصہ لینا چاہئے، 9 مئی کا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، انشاءاللہ اس ملک میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اور عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کے لئے بہت محنت کی، مگر ہمیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور ہم نے علیحدگی اختیار کی، مجھے پانامہ کیسز میں ناجائز طور پر نااہل کیا گیا، اب 5 سال کی مدت کے باعث نواز شریف کے ساتھ میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں کی آمد آمد!محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی