نگران وزیراعظم سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال

Nov 06, 2023 | 20:40:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلون نے ملاقات کی جہاں کینیڈا پاکستان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان میں کینیڈا کے ترقیاتی پروگرام سمیت 2022ء کے سیلاب کے بعد امداد، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی، پاکستان میں کینیڈا کی سرمایہ کاری باالخصوص ریکوڈک پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت بنیادی صحت کی سہولیات تک عام آدمی کی رسائی یقینی بنائے گی، نگران وزیراعظم

وزیراعظم نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا، وزیر اعظم نے معیشت کے استحکام، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق آگاہ کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا، کینیڈین ہائی کمشنر نے کینیڈا کے افغان ری لوکیشن پروگرام کیلئے دی جانے والی حمایت کو سراہا۔

مزیدخبریں