افغانستان کیخلاف میچ سے قبل اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز

Nov 06, 2023 | 22:52:PM

 (ویب ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، ان کو اس سے پہلے بھی کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔اسٹیو اسمتھ کے مطابق مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، امید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا،آسٹریلوی کھلاڑی نے کہا کہ اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن قومی اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

مزیدخبریں